بیگو، ٹک ٹاکTIKTOOK، لائیکی سمیت سوشل میڈیا کی دیگر ایپز پر پابندی عائد کرنے کیلئے قدم اٹھا لیا گیا

 

Gلاہور(نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں ویڈیو شیئرنگ ایپز بیگو، ٹک ٹاک اور، لائیکی سمیت سوشل میڈیا کی دیگر ایپس پر پابندی عائد کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ۔چوهدرى وقاص انور گجر ایڈوکیٹ نے سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

جس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹیPTA  ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسیFIA  ، بیگو،BIGO ٹک ٹاکTIKTOOK، لائیکی LIKEE کے مالکان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے مقف اختیار کیا کہ بیگو، BIGO ٹک ٹاک، لائیکی اور دیگر سوشل میڈیا ایپز نوجوانوں کے قیمتی وقت کے ضیاع کا باعث بن رہی ہیں، انہیں استعمال کرنے والے نوجوان اپنا وقت ضائع کررہے ہیں۔درخواست گزار نے یہ بھى موقف اپنایا کہ ان ایپز کے ذریعے بیہودگی، عریانیت اور غیر اخلاقی حرکات کو فروغ دیا جارہاہے، چونکہ پاکستان اسلامی ملک ہے اس لیے ریاست کی یہ زمہ داری ہے کہ اسلامی شعائر کو فروغ دیا جائے۔درخواست میں بتایاگیا کہ گزشتہ 2 برس کے دوران ٹک ٹاک tiktook ویڈیوز بناتے ہوئے کئی نوجوان مر بھى  چکے ہیں، یہ ایپز نوجوانوں کو خود غرضی کی طرف مائل کررہی ہیں اور ہم جنس پرستی کو بھی فروغ دے رہی ہیں ۔ان پر پابندی کے لیے پی ٹی اے سمیت دیگر محکموں کو درخواستیں دی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ استدعا ہے کہ عدلیہ بیگو، لائیکی، ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا ایپ پر پابندی عائد کرے اور سوشل میڈیا ایپز مانیٹرنگ کیلئے قانون سازی کا حکم بھی جاری کرے۔  ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشنز بیگو، ٹک ٹاک، لائیکی سمیت سوشل میڈیا کی دیگر ایپس پر پابندی عائد کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

Comments

Popular post

نظر ٹیسٹ

General knowledge nts questions