13 سالہ لڑکی دس سالہ لڑکے کے بچے کی ماں بن گئی

 

[17/01, 20:12] : اسلام آباد(ویب نیوز) قرب قیامت کی نشانی ہے کہ روس میں تیرہ سالہ لڑکی نے بچی کو جنم دے دیا ہے اور اس بچی کا باپ مبینہ لڑکی کا دس سالہ بوائے فرینڈ ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس کم عمر لڑکی کا نام ڈیریا سودنشنیکووا اور اس کے بوائے فرینڈ کا

[17/01, 20:13] نام آئیوان ہے۔ یہ کم عمر جوڑا اس وقت سے مسلسل خبروں میں ہے جب ڈیریا حاملہ ہوئی اور اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے پیٹ میں پلنے والے بچے کا باپ اس کا 10سالہ بوائے فرینڈ آئیوان ہے۔ ڈیریا اور آئیوان کے والد بھی اس خبر پر بہت خوش تھے اور انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے بچے تعلق میں ہیں اور بچے کا باپ آئیوان ہی ہے۔ ڈیریا اور آئیوان کی کہانی جب میڈیا پر آئی اور انہوں نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی تو ٹی وی شو کی انتظامیہ نے ماہر ڈاکٹروں کوبھی مدعو کر لیا۔ ان ماہرین نے لڑکی کے دعوے کو غلط قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنا کم عمر بچہ باپ بن ہی نہیں سکتا۔ بعد ازاں ڈاکٹروں نے آئیوان کے ٹیسٹ بھی کیے، جن میں ثابت ہو گیا کہ کم عمری کی وجہ سے آئیوان میں ابھی سپرم سیلز ہی نہیں بنے چنانچہ وہ فی الوقت باپ بننے کے قابل ہی نہیں ہے۔ تاہم لڑکی اب تک بضد ہے کہ اس کے بچے کا باپ آئیوان ہی ہے۔ گزشتہ روز ڈیریا نے اپنے آبائی قصبے زیلزنوگورسکی کے مقامی ہسپتال میں صحت مند بیٹی کو جنم دیا۔ ڈیریا نے بچی کی پیدائش کی خبر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر دی جہاں اس نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ”میں نے صبح 10بجے بیٹی کو کو جنم دیا ہے۔ یہ ایک کٹھن مرحلہ تھا۔ اس کے متعلق تفصیل سے میں آپ لوگوں کو بعد میں بتاﺅں گی۔ اس وقت مجھے ڈاکٹروں نے آرام کرنے کو کہا ہے۔“

Comments

Popular post

نظر ٹیسٹ

General knowledge nts questions