سب تکنیکی خرابی سمجھتے رہے مگر پورے کے پورے پاکستان میں بجلی کے اچانک بند ہونے کی تہلکہ خیز وجہ سامنے آگئی۔

 

اسلام آباد (نیوز  ) بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن کی نئ وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ وزارت توانائی کو پیش کر دی، ابتدائی رپورٹ میں اہم ترین انکشافات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو افیسر او گڈو پاور حماد عامر ہاشمی نے انکوائری کمیٹی بنائی جس نے مختلف لوگوں کے

انٹرویو کیے ۔ اس دوران پرانے گڈو پاور پلانٹ کی پوری شفٹ غفلت کی مرتکب پائی گئی۔ بریک ڈاؤن گڈو پاور پلانٹ کے اولڈ یونٹ میں عملے کی طرف سے غلط آپریشن کے باعث ہوا۔600 میگا واٹ کے گدو پاور پلانٹ کے اولڈ یونٹ سے بلوچستان کو بجلی سپلائی کی جاتی تھى۔غلط سوئچنگ سے ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پیدا ہوئی اور این ڈی ٹی سی کا ٹرانسمیشن سسٹم ٹرپ کر گیا تھا۔سینٹر پاور جنریشن کمپنی گڈو پاور پلانٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حماد عامر ہاشمی سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کمیٹی ٢ روز میں اپنی رپورٹ مکمل کرے گی۔ واضح رہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوینسی اچانک 50سے 0 پر آنے کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہوا۔ پاورڈویژن کے مطابق فریکونسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی۔ بلیک آؤٹ کے بعد تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو تی ر ہی تاکہ ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا. پاور اینڈ ڈویژن کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد‘لاہور‘کراچی‘کوئٹہ اور پشاور سمیت تقریبا ملک کے تمام بڑے شہروں میں بجلی کی بندش ہوئی۔

Comments

Popular post

نظر ٹیسٹ

General knowledge nts questions